جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 :لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہونگے

کراچی : پی ایس ایل سیزن 6 کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 :لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہونگے
پی ایس ایل 6 :لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہونگے

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان    میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندر ز کی ٹیمیں  سہیل اختر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد  کی قیادت میں میدان میں اُتریں گی ۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد  ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عثمان خان، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

 گزشتہ روز پی ایس ایل کے دو  میچز کھیلے گئے تھے جس میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے  درمیان کھیلا گیا  جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا  جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر نے  ایس او پیز جاری کردی  گئی ہیں۔ جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔  سپر لیگ سیزن 6 کا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا آغاز کہاں سے ہوا؟ ایک ریاستی دہشگردی کے ذریعے چیئرمین عمران خان کو اغواء کیا گیا اغواء کرتے وقت وہ رینجرز والے تھے یا ایس ایس جی والے سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کو واپس کرنے کا کہا تھا جو آج تک واپس نہیں کی گئی 9 مئی کے تمام واقعات کی جب عدالتیں سی سی ٹی وی فوٹیج مانگتی ہیں تو کہا جاتا کیمرے خراب تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ عمران خان  نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا بھی ذکر کیا کہ نگران وزیراعظم جس کا کام انتخابات شفاف کروانا تھا وہ خود انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کررہے ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، کمشنر راولپنڈی جو پورے ڈویژن کے سربراہ تھے انہوں نے دھاندلی کے حوالے سے انکشافات کئے ہم عدلیہ سے پھر درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے انتخابات متعلقہ کیسوں پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے پر معاملہ حل ہو جائے گا، ابھی پتہ چلا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی ہے، مجھے کچھ نہیں پتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو اغوا کیا گیا، نومئی واقعات، ظل شاہ قتل کیس، لیٹر بھیجنے والے واقعات پر کیمرے خراب ہوجاتے ہیں، ان کے سی سی ٹی وی کیمرے بیڈ رومز میں صحیح چلتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، اسٹیل مل ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کرلی گئی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی، وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے، ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر  برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll