پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نےایک اور اعزازپنے نام کرلیا


پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین جبکہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، اور اب ایک بار پھر انہوں نے نیپال میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلند ایک اور چوٹی ' مناسلو' سر کر کے تاریخ رقم کردی۔ شہروز نے آج صبح پانچ بج کر 40 منٹ پر 8 ہزار 163 میٹر بلند ’مناسلو‘ چوٹی کو سر کیا ہے جو شہروز کاشف کے کیریئر کی چوتھی چوٹی ہے۔شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ ہے جوکہ اس عمر میں ایک انوکھا ریکارڈ ہے۔ شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
مناسلو چوٹی نیپال میں سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے، مناسلو کا مطلب سنسکرت میں روح کا پہاڑ ہے۔ اور اس چوٹی کو سب سے پہلے 9 مئی 1956 میں دو جاپانی کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا ۔
خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے کا اعزازبھی اپنے نام کر رکھا ہے ۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل





