کراچی : ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے آج رات سے ہونے والی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ طاقتور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے،آج سے کراچی سمیت ضلع تھرپارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،عمرکوٹ ،میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،اس دوران تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان کا خدشہ ہے، تیز بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹھہ ،میرپورخاص ، ٹنڈو محمد خان، دادو اور ٹنڈو الہیار میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ تمام بلدیاتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ 3 اکتوبر تک الرٹ رہیں ۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں کارساز ، ایئر پورٹ ، نیپا چورنگی پر بارش ہوئی تھی جس کے باعث شہر میں 77 فیڈر بند ہوگئے تھے، 19 فیڈر ٹرپ ، دیگر کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ شہر میں بارش کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا تھا، مختلف مقامات پر پانی کی وجہ سے ٹریفک جام اور سڑکوں پر دباو تھا، بارش سے کے ڈی اے چورنگی کی مرکزی شاہراہ دھنس گئی تھی ، کراچی یونیوسٹی کی بس سڑک کے گڑھوں میں پھنس گئی تھی۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 3 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 7 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

