وزیر اعلی پنجاب کا ٹوکیوپیرا اولمپکس ہیرو حیدر علی کو 25 لاکھ روپے چیک کا انعام
لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حیدر علی جیسے نوجوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق؎ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹوکیو پیرااولمپکس کے ہیرو حیدر علی کی ملاقات ہوئی، صوبائی وزیر کھیل تیمور علی بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس،وائس چانسلر سپورٹس بورڈ پنجاب راؤزاہد قیوم خان او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوکیوپیرا اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو25لاکھ روپے کاچیک دیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حیدر علی نے ٹوکیو پیرااولمپکس میں گولڈ میڈل او رپاکستان میں عوام کے دل جیت لئے، حیدر علی جیسے نوجوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،حیدر علی نے ٹوکیوپیرااولمپکس گولڈ میڈل جیت کر ثابت کردیا کہ ہمت کرے انسان تو کیانہیں ہوسکتا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حیدرعلی جیسے کھلاڑی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی، سپورٹس کیلنڈر تشکیل دے کر مقامی کھلاڑیوں کو بھی مہیا کئے جائیں، مقامی اور تحصیل سطح پر بھی سپورٹس کے ٹورنامنٹ کرائے جائیں، دور دراز شہروں کے سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ بنائی جائیں ، پنجاب بھر میں گراؤنڈز اور سٹیڈیمز قائم کئے جارہے ہیں، صوبے کی تحصیلوں میں سپورٹس سنٹر بنا کر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کاموقع دیں گے۔
ٹوکیوپیرااولمپکس گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یہاں بلا کرجو عزت افزائی کی کبھی نہیں بھول سکتا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے پذیرائی ملنے پر حوصلہ مزید بلند ہوگا۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 10 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل



