Advertisement
علاقائی

وزیر اعلی پنجاب کا ٹوکیوپیرا اولمپکس ہیرو حیدر علی کو 25 لاکھ روپے چیک  کا انعام 

لاہور:  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نے کہا کہ حیدر علی جیسے نوجوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 1:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب کا ٹوکیوپیرا اولمپکس ہیرو حیدر علی کو 25 لاکھ روپے چیک  کا انعام 

تفصیلات کے مطابق؎ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹوکیو پیرااولمپکس کے ہیرو حیدر علی کی ملاقات ہوئی، صوبائی وزیر کھیل تیمور علی بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس،وائس چانسلر سپورٹس بورڈ پنجاب راؤزاہد قیوم خان او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوکیوپیرا اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو25لاکھ روپے کاچیک دیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے   کہا کہ حیدر علی نے ٹوکیو پیرااولمپکس میں گولڈ میڈل او رپاکستان میں عوام کے دل جیت لئے، حیدر علی جیسے نوجوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،حیدر علی نے ٹوکیوپیرااولمپکس گولڈ میڈل جیت کر ثابت کردیا کہ ہمت کرے انسان تو کیانہیں ہوسکتا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  حیدرعلی جیسے کھلاڑی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی، سپورٹس کیلنڈر تشکیل دے کر مقامی کھلاڑیوں کو بھی مہیا کئے جائیں، مقامی اور تحصیل سطح پر بھی سپورٹس کے ٹورنامنٹ کرائے جائیں، دور دراز شہروں کے سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ بنائی جائیں ، پنجاب بھر میں گراؤنڈز اور سٹیڈیمز قائم کئے جارہے ہیں،  صوبے کی تحصیلوں میں سپورٹس سنٹر بنا کر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کاموقع دیں گے۔

ٹوکیوپیرااولمپکس گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یہاں بلا کرجو عزت افزائی کی کبھی نہیں بھول سکتا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے پذیرائی ملنے پر حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

Advertisement
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • ایک دن قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 12 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 10 گھنٹے قبل
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 12 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 7 گھنٹے قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • ایک دن قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • ایک دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • ایک دن قبل
Advertisement