Advertisement

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 1:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سینچری بناکر عبور کیا ہے۔

بابراعظم نے 185 اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کی ہیں جب کہ پاکستان کے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ ،پانچ، خرم منظور نے چار ، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین، تین سینچریاں اسکور کی ہیں۔

بابر اعظم 6 یا اس سے زائد سینچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بیٹسمین ہیں، اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔

بابراعظم 105 رنز کی اننگز کے بعد ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب آگئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اگلی اننگز میں تیز ترین 7 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔

بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6984 رنز بنائے ہیں، انہیں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 اننگز میں 16 رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کو سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ بابراعظم کے کیرئیر کی چھٹی سینچری ہے جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سینچری بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

 

Advertisement