Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں روز آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 6:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا مقابلہ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ ناردرن اور سندھ کے درمیان ہوگا۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے مابین دوپہر 3 بجے پہلا میچ ہوگا جبکہ ناردرن اور سندھ کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے دوسرا میچ ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل  ٹی ٹوئنٹی میں ناردن نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی ۔ بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تاہم ناردن نے 201 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئےہیں ۔

واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، 6 اکتوبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔

Advertisement
Advertisement