راولپنڈی : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 13ویں مقابلے میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی پنجاب کی ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی، پہلی دو وکٹیں ابتدائی دو اوورز میں ہی گر گئیں۔
تیسرے اوور میں بلوچستان ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا،، کپتان امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے،انہیں سٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے صہیب مقصود نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا،انہوں نے شاندار نصف سنچری سکور کی۔خوشدل شاہ 25 رنز اور اعظم خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جنوبی پنجاب کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر ایک سو چوہتر رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنر عبداللہ شفیق اور عبدال بنگلزئی نے بہترین آغاز کیا،دونوں کے درمیان چوراسی رنز کی شراکت بنی،عبد اللہ شفیق چوالیس رنز اور عبدال بنگلزئی پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل سینتالیس رنز اور سہیل اختر سولہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بلوچستان نے انیس ویں اوور میں صرف دو وکٹیں گنوا کر ایک سو پچھتر رنز کا ٹارگٹ پورا کر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردن نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی ۔ بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تاہم ناردن نے 201 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئےہیں ۔
واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، 6 اکتوبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 4 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 9 minutes ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 21 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 days ago





