جی این این سوشل

دنیا

پیٹرول بحران : برطانوی فوجی اہلکاروں کی  پمپوں تک پیٹرول کی ترسیل شروع 

برطانیہ میں پیٹرول بحران  کے باعث  فوجی اہلکاروں نے پمپوں تک پیٹرول کی ترسیل شروع کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیٹرول بحران : برطانوی فوجی اہلکاروں کی  پمپوں تک پیٹرول کی ترسیل شروع 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانیہ میں پیٹرول بحران جاری ،تمام بڑے شہروں میں پیٹرول پمپ خشک  ہوگئے،  پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے فوج تعینات کردی گئی،فوجی اہلکاروں نے پمپوں تک پیٹرول کی ترسیل شروع کردی ہے۔پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئےبرطانوی فوج کے 200اہلکارمیدان میں اتررہے ہیں۔

وزیر اعظم بورس جانسن کے وزیر خزانہ رشی سنک نے ایل بی سی ریڈیو کو بتایا ، "ایک اضافی احتیاط کے طور پر ، ہم نے اضافی ڈرائیور لگائے ہیں۔"

"حالات اب بہتر ہورہے ہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک ہفتہ سے ہر روز  یہ بہتر ہورہا ہے اور جیسے جیسے ڈیمانڈ  معمول کی سطح پر آجاتی ہے  تو توقع ہے کہ چیزیں خود حل ہوجائیں گی۔"

فوجیں پچھلے ہفتے سے اسٹینڈ بائی پر ہیں اور ان میں سے بیشتر لندن اور ساؤتھ ایسٹ میں کام کریں گی جہاں بدترین قلت ہے ۔مسلح افواج نے آج صبح پیٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن پہنچانے میں مدد شروع کر دی ہے۔

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون کی لیڈز میں ملاقات

مینز کرکٹ ٹیم کا خواتین کو دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون  کی لیڈز میں ملاقات

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی کو لیڈز میں کرے گی۔یہ ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف 2 دن بعد ہی امریکا میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔ اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتک موصول ہونے والے 5 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔ این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll