جی این این سوشل

تفریح

شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ روزگرفتار کیا تھا،  این سی بی آریان خان سے ریو پارٹی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے جو ہفتے کی رات ممبئی کے ساحل سے ایک کروز جہاز پر چھاپے کے بعد پکڑی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔

آریان خان کے علاوہ ان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ ، منمون دھمیچا ، نوپور سریکا ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

این سی بی نے ان چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے جنہوں نے کروز پارٹی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایف ٹی وی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان بھی زیر تفتیش ہیں اور این سی بی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تقریب کا اہتمام کاشف خان نے کیا تھا۔

 

 

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll