جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اہم اجلاس  ہوا ہے،جس میں وزیراعظم عمران خان نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا  ہے،  وزیراعظم معائنہ کمیشن پنڈورا پیپرز میں  سامنے آنیوالے لوگوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جنہوں نے آف شور کمپنی ڈکلیئر کی اور ٹیکس دیا انہیں کلیئر قرار دیا جائے گا،  ٹیکس چوروں کے کیسز ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوائے جائیں گے ، منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز ایف آئی اے کے سپرد کئے جائیں گے ،  پبلک آفس ہولڈرز اور منتخب نمائندوں سے متعلق کیسز نیب دیکھے گی ۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پنڈورا لیکس میں جس کا نام شامل ہے وہ خود اپنے آپ کو کلیئر کرائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے  مہنگائی کی وجوہات پر معاشی ٹیم کو عوام کو اعتماد میں لینے کی حکم  دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں ، مہنگائی کے اعداد و شمار پبلک کئے جائیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ " پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔"

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

حلقے میں پی پی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر لی۔ عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll