پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز تقریباً 7 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔


پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متعدد گھنٹے بند رہیں، اس دوران کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس پیر کی رات تقریباً آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر بند ہوئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے گھنٹوں تک معطل رہنے والی سروسز پر صارفین سے معذرت کا اظہار کیا لیکن فوری طور پر اس تعطل کی وجہ نہیں معلوم نہیں ہوسکی۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے فیس بک کو ہیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد فیس بک کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا ہیکرفورمز پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ، اس ڈیٹا میں صارفین کے نام، ای میل، فون نمبر، لوکیشن اور یوزر آئی ڈی شامل ہیں ۔ ویب سائٹ سیکورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ خرابی کے باعث سروسز انٹرنیٹ سے غائب رہیں۔
فیس بک ترجمان اینڈی اسٹون نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری مصنوعات اور ایپلی کیشن تک رسائی اور اسے استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وں نے مزید کہا کہ ہم صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں اور زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز بند ہونے سے کمپنیوں کے مالک مارک زکربرگ کو 7 گھنٹوں میں 7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 12 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے شئیرز 4.9 فیصد تک گر گئے ۔ اسی طرح امریکی منڈیوں میں مند ی میں 2 فیصد سے زائد کی گراوٹ ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو اس وقت واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے، ہم صورتحال کی معمول پر بحالی کے لیے کام کررہے ہیں اور جلد اپ ڈیٹس سے آگاہ کریں گے۔
We’re aware that some people are experiencing issues with WhatsApp at the moment. We’re working to get things back to normal and will send an update here as soon as possible.
— WhatsApp (@WhatsApp) October 4, 2021
Thanks for your patience!
بعد ازاں انسٹا گرام نے بھی ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مسائل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام اور دوستوں کو اس وقت کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور آپ کو اسے استعمال میں مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
Instagram and friends are having a little bit of a hard time right now, and you may be having issues using them. Bear with us, we’re on it! #instagramdown
— Instagram Comms (@InstagramComms) October 4, 2021
فیس بک کے دنیا بھر میں استعمال کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ فیس بُک کی زیر ملکیت یہ تینوں ایپلی کیشن ایک مشترکہ انفرا اسٹرکچر پر چلتی ہیں اور یہ سب کام غیر فعال ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔
سال 2019 میں بھی اسی قسم کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں نیٹ ورک کی بحالی کے بعد فیس بُک نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا تھا کہ روزمرہ کی مرمت کے دوران ان کے سسٹم میں مسئلہ ہو گیا تھا۔ 2019 میں منطر عام پر آنے والی دستاویزات میں فیس بُک کے مالک مارک زکربرگ نے سروسز متاثر ہونے کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago





