لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب نے 155 رنز کا ہدف چھ گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کے اوپنر طیب طاہر اور مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کی نصف سنچریوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 92 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ قائم کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔
طیب طاہر نے 52 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 68 رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
انہوں نے محض 18 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹوں گنوانے کے بعد پہلے محمد عمران اور پھر خوشدل شاہ کے ہمراہ بالترتیب 42 اور 92 رنز کی شراکت قائم کی ،محمد عمران 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
خوشدل شاہ نے 36 گیندوں پر 8 چوکوں کی بدولت 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ سینٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے 2 جبکہ ظفر گوہراور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سدرن پنجاب کے کپتان عامر یامین نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا توسینٹرل پنجاب کے ان فارم بیٹسمین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔
سینٹرل پنجاب کے صرف چار بیٹسمین ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے،حسین طلعت 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔
شعیب ملک نے 26 رنزکی اننگ کھیلی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں، جبکہ حسن علی اور سیف بدر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بناسکی۔ ضیاء الحق نے 40 رنز کے عوض 4 جبکہ عامر یامین اور عمران رندھاوا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 7 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 8 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 5 گھنٹے قبل