پاکستان
یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے اہم ملاقات
لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق شہباز شریف سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپوزیشن لیڈر سےملاقات کی،نون لیگ کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔ اختر مینگل اور فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کیلئے ماضی میں بھی اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے، ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جماعتوں کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے میری نا اہلی کیلئے کوششیں کیں،آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں یوسف رضاگیلانی لاہور میں موجود ہیں ، دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج میاں شہباز شریف کو پیش کیا گیا۔
دنیا
اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان
یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا
تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔
دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔
علاقائی
مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔
ٹیکنالوجی
مشہور شخصیات نے ایکس کیوں چھوڑا؟تہلکہ خیز انکشافات
ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے
’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعد ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 لاکھ صارفین نے بلوسکائی پراکاؤنٹ بنایا ہے ۔ لیکن یہ ہےکیا؟
بلوسکائی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےجہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً اسی طرح بات چیت کرسکتے ہیں جیسے وہ ایکس پر کرتے ہیں، جب کہ پوسٹس شیئر کرنا،جواب دینا اور ایک عمودی یوزرانٹرفیس پر پیغامات بھیجنا بھی اس میں شامل ہے۔
یہ شاید حیران کن نہیں ہےکہ یہ پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، سے ہی نکلا،جب اس کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے 2019 میں اعلان کیاکہ ان کی کمپنی ڈیویلپرز کو ’سوشل میڈیا کے لیےکھلا اورغیرمركزی معیار‘ تخلیق کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرےگی۔
بلوسکائی کو باضابطہ طورپر 2021 میں ایک آزاد پلیٹ فارم کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اوراب یہ ان لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے، جو ایکس پر نہیں رہناچاہتے۔
بلوسکائی، ایکس سےکیسےمختلف ہے؟
ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اس میں آپ کو اختیار حاصل ہوگا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق مواد کے لیے الگورتھم منتخب کر سکتےہیں، جو آپ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے اور اپنی مرضی کےمطابق فیڈ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر باہمی فالوورزکے لیے فیڈ، بلی کی تصاویر کے لیےفیڈ یاآپ کی خصوصی دلچسپی کے لیے کوئی فیڈ۔
30 اگست، 2024 کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایکس (ٹوئٹر) کی السٹریشن نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)
اس پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد روایتی ماسٹر الگورتھم کو تبدیل کرنا ہے، جسے ایک ہی کمپنی کنٹرول کرتی ہے، جس کے ساتھ ایک کھلا اور متنوع مارکیٹ پلیس الگورتھم بھی شامل ہو۔‘
ایکس کی ویری فکیشن (تصدیق) کے فیچر پر بھی بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی،کیونکہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ ایک بلیو ٹِک خرید سکیں، جو پہلےکسی مستند اکاؤنٹ کی نشانی ہوتا تھا۔
بلوسکائی صارفین کو ڈومینز(ویب سائٹ ایڈریس) کو اپنے ہینڈل کے طور پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے،جو اس کا اندازہ ہے کہ صحافیوں، کھلاڑیوں اور عوامی شخصیات کے لیے تصدیق کے آلے کے طور پر کام کرسکتا ہے،جن کے ہینڈل میں کمپنی کی ویب سائٹ شامل ہے۔
ایک طرف ایکس صارف کے تجربےکو ڈی ریگولیٹ کرتا نظر آتا ہے، حال ہی میں اس نے بلاک فنکشن میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ان پبلک اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں، جنہوں نے انہیں بلاک کررکھا ہے، وہیں دوسری جانب بلوسکائی اپنے ’اینٹی ٹاکسیسٹی‘ فیچرز کو فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے۔
ان میں صارفین کو بااختیار بنانا شامل ہےکہ وہ اپنی اصل پوسٹ کو کسی اور کے الفاظ (quote) پر مشتمل پوسٹ سےالگ کریں اور ناپسندیدہ بات چیت کو روکیں۔
لوگ بلوسکائی پر کیوں اکاؤنٹ بنا رہےہیں؟
اگر ایلون مسک کی جانب سے ایکس کا کنٹرول سنبھالنے پر لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو 2024 کی امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے ان کے پلیٹ فارم کے استعمال، جس پر ان کے 20 کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں، نے بہت سے لوگوں کے لیے اس احساس کو مزید بڑھا دیا۔
2022 کے آخر میں جب سےایلون مسک نے ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے ایکس اورمسک دونوں کی جانچ پڑتال بڑھ گئی ہے۔ ارب پتی ایلون مسک خود متعدد مواقع پر گمراہ کن مواد اور ایسے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک نظر آئے، جو غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانےجاتے ہیں۔
ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے وار سے تین لڑکیوں کےقتل کے واقعے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں امیگریشن مخالف مظاہروں اور بدنظمی سے متعلق متعدد تصاویر اورمیمز پوسٹ کیں۔
ایکس کے صارفین نے بھی ’بوٹس‘ میں اضافےکی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے اس ویب سائٹ کا استعمال مشکل ہو گیا ہے اور کمنٹس کے حصے اکثر مصنوعی ذہانت کی فضول باتوں سے بھرے رہتے ہیں۔
متعدد ارکان پارلیمنٹ پہلے ہی بلوسکائی پر جا چکے ہیں، جن میں وزیر تحفظ جیس فلپس، لبرل ڈیموکریٹک ٹیکنالوجی کی ترجمان لیلا موران اور مدر آف دی ہاؤس ڈیان ایبٹ شامل ہیں۔
کتنے صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنائے؟
13 نومبر کو، بلوسکائی نےاعلان کیا کہ اس کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔
اس پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد ایک ہفتے میں دس لاکھ صارفین نےاکاؤنٹ بنائے ہیں۔
کون کون بلوسکائی پرچلا گیا؟
پاکستان میں یوٹیوب سروس سست روی کا شکار،بڑے انکشافات
امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹِس نےایکس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے اوریہ پوسٹ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
انہیں بلوسکائی پر 29 ہزار سےزائد فالوورز کے ساتھ تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں ایکس سے اپنی روانگی کے بارے میں پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا: ’ہمیں ایکس کی ضرورت نہیں۔ (#WeDontNeedX)
ٹی وی میزبان اور نیچرلسٹ کرس پیکھم، آئرش کامیڈین دارا او برائن اور کاؤنٹ ڈاؤن سٹار سوزی ڈینٹ بھی بلوسکائی کے صارفین میں شامل ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
کھیل 8 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تفریح 9 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی