پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی سے اغوا ہونے والے ایک ہی خاندان کے 5بچے بازیاب کرلیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو اتحادٹاون سے بازیاب کراکر اغواکار فہیم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بچوں کو مدرسہ سے واپسی پر اغوا کیا، اغواکار نے بچوں کی منتقلی کے لئے 2رکشوں کا استعمال کیا، خفیہ اطلاع پر پہاڑی ایریا سے پانچوں بچوں کو بازیاب کرایا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے اس نے اپنی بیوی کو 3ماہ قبل طلاق دی ہے، ملزم کے مطابق بچوں کو غلط نیت سے اغوا کیا ہے، بازیاب بچوں میں 10سالہ عارفہ ,نورین 10 سالہ، بلال 3 سالہ، محمد حسن 6 سالہ، اور احسن عمری ساڑھے 3سالہ شامل ہیں، اغواکار کی گرفتاری رکشہ ڈرائیور کی مدد سے کی۔
پولیس کی مدد کرنے والے رکشہ ڈرائیور سعید اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فہیم نے بچوں کو رکشہ میں بٹھایا اور چلنے کا کہا، ملزم فہیم مجھے آگے چلتے رہنے کا کہتا رہام، میرے پوچھنے پر اغواکار نے کہا کہ میرے اپنے بچے ہیں، میں نے بچوں سے والد کا نمبر لیا اور فون کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والد سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم بچوں کو اغوا کرکے لے جارہا تھا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل







