وزیر اعظم عمران خان اورصدر عارف علوی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے کے لیے ڈاکٹر قدیرخان کوقوم ہمیشہ یاد کرتی رہےگی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے ۔ٹؤیٹرپیغام میں کہا کہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے کے لیے ڈاکٹر قدیرخان کوقوم ہمیشہ یاد کرتی رہےگی۔ایٹمی طاقت بنا کر ڈاکٹر قدیرخان نے ہمیں جارحانہ ہمسائے سے تحفظ فراہم کیا۔قوم کے لیے وہ ایک قومی ہیرو تھے۔ان کی خواہشات کے مطابق ان کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائےگی۔
Deeply saddened by the passing of Dr A Q Khan. He was loved by our nation bec of his critical contribution in making us a nuclear weapon state. This has provided us security against an aggressive much larger nuclear neighbour. For the people of Pakistan he was a national icon.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
صدرعارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے لکھا کہ 1982 سےانہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔انہوں نے قوم کوبچانے اور جوہری ہتھیاروں کےفروغ دینے میں ہماری مدد کی۔بحیثیت قوم ہم ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔ خدا غریق رحمت کرے آمین۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔۔۔ خدا غریق رحمت کرے آمین
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 10, 2021
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 10, 2021

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago



