مظفر آباد: آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تھری کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواریاسر سلطان20142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو ہدری محمدسعید11608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔
پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔
وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا ہےکہ عوام نےآج پھروزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا،وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 8 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل