جی این این سوشل

دنیا

امریکہ اور طالبان مذاکرات، انسانی امداد فراہم کرنے پر اتفاق

دوحہ معاہد ے پرعمل مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔ امریکہ اورسفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ضرورت پڑی تو ایسی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوحہ : قطر میں ہونے والے افغان طالبان اور  امریکہ کے دو روزہ مذاکرات  اختتام پذیر ہو گئے۔ شدت پسند گروہوں ، امریکی شہریوں کے انخلا اور انسانی امداد پر توجہ مرکوز کی گئی۔

امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ  طالبان سے ملاقات ان کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں لیکن طالبان سے ہونے والے مذاکرات”صاف اور پیشہ ورانہ” تھے۔  اس گروپ سے متعلق اس کے اقدامات سے اندازہ لگایا جائے گا ۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ملک کو انسانی امداد کی فراہمی شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ  دونوں فریقوں نے “براہ راست افغان عوام کو مضبوط انسانی امداد” کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

ان  کا مزید کہنا ہے  کہ امریکی وفد نے سیکورٹی اور دہشت گردی کے خدشات اور امریکی شہریوں ، دیگر غیر ملکی شہریوں  کے حقوق  پر بات چیت کی ہے  ۔ افغان معاشرے کے تمام پہلوؤں میں خواتین اور لڑکیوں کی بامعنی شرکت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں امریکی وفد کےساتھ 2 روزہ مذاکرات خوشگوار رہے۔ امریکی وفد سے سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہد ے پرعمل مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔ امریکہ اورسفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ضرورت پڑی تو ایسی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ایلچی نے افغانستا ن کو امداد فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ انسانی امداد کےفیصلے پر امریکی ایلچی کے بیان کا خیرمقدم کرتےہیں۔ انسانی امداد کو سیاسی معاملات سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔

متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے میں خیراتی اداروں کے ساتھ تعاون کیاجائےگا ۔اسلامی امارات افغانستان میں غیر ملکی امداد کوشفافیت سے تقسیم کرے گی۔افغانستان میں امداد پہنچانے کے لیے غیر ملکیوں کوتعاون فراہم کریں گے۔ اس سے پہلے  افغان ظالبان   نےخراسان  میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ  کے تعاون کو مسترد کر دیا تھا۔  یاد رہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا اور طالبان کے افغانستان میں حکومت بنانے کے بعد پہلی بار دونوں فریقین میں باضابطہ اور براہ راست  مذاکرات ہوئے ہیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کچے کے علاقے میں آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز سندھ ، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll