Advertisement
پاکستان

دنیا کو ہر صورت افغانستان سے بات چیت کرنی چاہئیے : وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے کہاہے  کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے، ہر صورت طالبان حکومت سے بات چیت کرنئ چاہیے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 11th 2021, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا  کو ہر صورت افغانستان سے بات چیت کرنی چاہئیے  : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی آن لائن خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ واشنگٹن اس چیلنج کو پورا کرے کیونکہ ملک، جہاں امریکا کی زیرقیادت ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ سے منسلک تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایک بار پھر بھاری قیمت ادا کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونماہوئیں ، دنیا کو ہر صورت افغان طالبان کی حکومت سے بات چیت کرنی چاہئیے ،  اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان داعش کا گڑھ بن جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے بحر ہنداورپاکستان تک رسائی حاصل کرسکتےہیں،   خطےمیں اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتےہیں۔ 

وزیراعظم نے کہاکہ  افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، طالبان نے20سال بعد حکومت سنبھالی، افغانستان کوتنہا کرنے سےاس کےمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔ داعش سے چھٹکارا پانےکیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  امریکا کو ایک قائدانہ کردار اداکرناہوگا، وہ افغانستان میں ایک فعال جمہوریت دیکھ رہےتھے، افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، اُس وقت کے آرمی چیف نے بھی صدراوباما کو یہی بات کہی، افغانستان میں ایک جامع حکومت چاہتےہیں ، طالبان کو تنہا کرنے ، پابندیوں سےافراتفری اور انسانی بحران جنم لےگا، امریکاکو افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے دھچکا لگا، افغانستان کے ہمسائے بھی جامع حکومت کے حامی ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھاگیا ، افغانستان  میں امریکا کا اتحادی بننے سے پاکستان پر اثرات مرتب ہوئے، ہم ایسے گروپوں سے بات کر رہےہیں جو صلح چاہتےہیں۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے 10ہزار واقعات میں 80ہزار پاکستانی شہیدہوئے، ہم کسی مسلح تنازع کا  دوبارہ حصہ نہیں بنناچاہتے،ایک مستحکم افغان حکومت داعش سےبہتر طورپر نمٹ سکتی ہے۔ امریکی اتحادی بننے سےایسے لوگ ریاست پاکستان پربھی حملہ آور ہوئے، افغان مسئلے میں امریکا کا ساتھی بن کر پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ 

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت میں مکمل طور پر نسل پرست حکومت ہے،کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان متنازع علاقہ ہےجس کی توثیق اقوام متحدہ نے کی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام متحدہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، تنہائی کاشکارکرنےسےافراتفری پیداہونےکاخدشہ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر بھارت کو تنقید کانشانہ نہیں بنایاجارہا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی،وہاں ایک کرفیوجیسی صورتحال ہے۔ 

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 27 منٹ قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 5 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 5 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
Advertisement