حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر سے ایک بار پھر پیٹرول7 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا امکان ہے۔


اسلام آباد: مہنگائی سے پسے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے اور پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے، اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے البتہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کیلئے کتنی سبسڈی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.01 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول 123.30 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 120.04 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔
حکومت نے یکم اکتوبر سے ایک بار پھر پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جس کے بعد پیٹرول 127.30 روپے فی لیٹر ہو گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.05 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اگر حکومت نے اس بار بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تو قیمتیں بڑھانے کی ہیٹ ٹرک مکمل ہو جائے گی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago





