اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 42 ہزار 472ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.62فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 689 نئے کیسز سامنے آئے اور 18 اموات کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28ہزار 152ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 59ہزار648 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد41ہزار 754 ہوگئی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ36ہزار 442ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 792افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار167ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 502افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار048ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5650افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار083کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 350مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 201جبکہ اموات کی تعداد933تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 353فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار354ہوچکی ہے جبکہ 739افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1180فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ 89ہزار742مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago






