کراچی : پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے والد کا ہاتھ تھام رکھا ہے ۔ ٹویٹ کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔
Together forever Papa.. your heart will beat with mine… إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/jbE1P6fbTm
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) October 12, 2021
شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔ عثمان فاروقی ریٹائرڈ بیوروکریٹ سلمان فاروقی کے بھائی بھی ہیں۔ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago






