پولیس نے ملزم کو دونوں رائفلیں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد اس کے قبضے سے رائفلیں ضبط کرلیں


کراچی: کلفٹن میں سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر ہونیوالی فلمی نوعیت کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب ملزم کو چوری کردہ رائفلیں بیچتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی واردات اور گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر چوری کی فلمی نوعیت کی واردات کئی روز قبل ہوئی جب سہیل انور ملک سے باہر تھے۔ ایک ملزم سہیل انور سیال کے گھر کے باتھ روم میں 6 گھنٹے تک موجود رہا، ملزم سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گھر میں داخل ہو گیا۔
ملزم سہیل انور سیال کے گھر قیمتی اسلحہ چرانے گیا تھا جس مقام پر اسلحہ موجود تھا وہاں آمد و رفت کے باعث اس نے خود کو 6 گھنٹے باتھ روم میں بند رکھا، ملزم گاڑی میں آیا تھا جو سہیل انور کے گھر کے باہر کھڑی کی، ملزم نے اپنے کزن کو فون کرکے بتایا کہ گاڑی کی دوسری چابی کہاں ہے، ملزم کا کزن گاڑی کی دوسری چابی سے گاڑی سہیل انور سیال کے گھر سے لے گیا۔
ملزم نے موقع ملنے پر دو قیمتی رائفلیں چھپائیں اور بیگ میں رکھ کر چھت سے پھینکی، وہ بیگ درختوں میں اٹک کر سہیل انور سیال کے پڑوسیوں کے گھر جاگرا، ملزم پڑوسیوں کے گھر گیا اور کہا کہ وہ سہیل انور سیال کے گھر سے آیا ہے، وہ رائفلوں کا بیگ لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو دونوں رائفلیں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد اس کے قبضے سے رائفلیں ضبط کرلیں جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان کو کئی روز قبل گرفتار کیا گیا اور ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago









