30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع ہو گی یا نہیں ، جانیئے
خصوصی رعایت کے تحت ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جارہی ہے۔


جدہ : سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیر ملکیوں کے اقامے اور خروج و عودہ ویزے کی توسیع 30 نومبر تک شاہی حکم نامے پر مفت کر رہی ہے.
عرب میڈیا کے مطابق اسی ضمن میں ایک غیر ملکی شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دریافت کیا کہ کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ کی مد میں مفت توسیع ہو گی؟
اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ پابندی یا اقامہ کی مدت میں توسیع کے احکامات ایوان شاہی سے جاری ہوتے ہیں، تاحال 30 نومبر کے بعد دستاویزات کی توسیع سے متعلق کوئی احکامات صادر نہیںہوئے ہیں.
اگر اس بارے میں کوئی بھی شاہی احکامات جاری ہوں گے تو محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور سوچل میڈیا اکائونٹ پر اس کی اطلاع پہنچا دی جائے گی ۔ مملکت میں محکمہ پاسپورٹ امگریشن(جوازات) نے تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ جن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی ان کی جلد کردی جائے گی۔
خصوصی رعایت کے تحت ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جارہی ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 36 منٹ قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل







