جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،   اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور صدر کو ارسال کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق  مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔  اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس بلائے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

بابر اعوان کاکہنا ہے  کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس پرسوں جمعرات شام 4 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعرات کی شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا ، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے ۔

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز کا اعلان کر دیا گیا ، شیڈول میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اعلان کردہ تاریخوں پر انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یکم جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔

وارم اَپ میچز کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔

20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچزکے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 27 مئی کو کینیڈا ،نیپال جبکہ دوسرا میچ عمان ،پاپوانیوگنی اور تیسرا میچ نمیبیا ،یوگنڈا کے درمیان ہوگا۔

اس طرح 28 مئی کو بھی 3 ٹیموں کے میچز شیڈول کئے گئے ہیں جن میںسری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز،بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ اور آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیاہوں گے۔

29 مئی کو صرف 2 میچز ہی کھیلے جائیں گے جن میں جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ،افغانستان بمقابلہ عمان شامل ہیں۔

30 مئی کو  وارم اَ پ کے 5 میچز ہوں گے جس میں نیپال بمقابلہ امریکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا،نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا،نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیاآمنے سامنے ہوں گے۔

31 مئیکو آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔

آخری وارم اَپ میچ یکم جون کو  بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہمیں فخر ہوگا:مریم نوازکا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر شریک ہوئیں۔

تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں، آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں بھی خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواؤں گی۔

انہوں نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا،ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی، جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں شہادت کا جذبہ کیا جذبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڑ کے اجراء اور تجدید کے لئے پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جانے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنایا جائے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیاجہاں وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کو سہولت فراہم کیلئے کئی بڑے اور اہم فیصلے کئے گئے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنانے کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے اور حالات کا جائزہ لیا میں نے خود مشاہدہ کیا کہ عوام کو کافی مشکلات اور دقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کیلئے آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔شہریوں کی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ نےکراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ انہوں نےجعلی شناختی کارڈ مافیا کے خلاف موثر کاروائی کا حکم دیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا آپریشنل روم کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll