Advertisement
پاکستان

کورونا وائر س : ملک میں  مزید21 اموات ، ایک ہزار سے زائد متاثر 

اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 43 ہزار 578ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.34فیصد رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 13th 2021, 1:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا وائر س : ملک میں  مزید21 اموات ، ایک ہزار سے زائد متاثر 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے  میں  کورونا کے 1021 نئے کیسز سامنے  آئے  اور 21اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد28ہزار173ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 60ہزار669تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد41ہزار 071ہوگئی  ۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ : بس کی رکشے  کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور سمیت 4طلبہ جاں بحق  

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ 36ہزار 720 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 800 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 63ہزار703 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 505افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار194 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5657افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار092 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 350مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 241جبکہ اموات کی تعداد935 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 359 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار360 ہوچکی ہے جبکہ 740 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں  میں  1683افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب  تک11لاکھ91 ہزار425 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
Advertisement