لاہور :سینٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دیکر نیشنل ٹی 20 کپ 2021 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فائنل میچ اب خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،سینٹرل پنجاب نے سیمی فائنل میں سندھ کی ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے کامران اکمل 51 اور احمد شہزاد 49 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
سندھ کی جانب سے ابرار احمد ،سہیل خان اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے تھے۔
سندھ کی جانب سے خرم منطور 34 اور شرجیل خان 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرام نے تین جبکہ وہاب ریاض اور ظفر گوہر نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل



