وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے چیف آرگنائز جان جمالی سے کہا ہے کہ وہ تمام پارلیمانی اراکین کو بٹھائیں ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ لے لیا ہے ۔
جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لینے کا اعلان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایتی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
جام کمال نے کہا کہ ان کے پاس وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونےکا بھی کوئی آپشن نہیں ہے اور وہ ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، صوبے کی حکومت چل رہی ہے،کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم سب کے سامنے آجائےگا، پی ٹی آئی کے ایک ممبر کے علاوہ تمام ممبران ہمارا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ دیگر اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہم ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے اور 5 سال تک ہم معاملات چلاتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی 3 برسوں میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی لہٰذا اس حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے چیف آرگنائز جان جمالی سے کہا ہے کہ وہ تمام پارلیمانی اراکین کو بٹھائیں ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)



