لاہور:قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کافائنل دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان آج کھیلا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ فائنل میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ، دونوں ٹیمیں گزشتہ روز سیمی فائنل میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر آج فائنل کیلئے میدان میں اُتر یں گی ۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ خیبر پختونوخواہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا ۔
خیبر پختونخواہ کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 جبکہ افتخار احمد، خالد عثمان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونوخواہ کے صاحبزادہ فرحان نے 39 گیندوں پر 135.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان کی اننگز کی میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کامران غلام نے 120 کے اسٹرائیک ریٹ سے 35 رنز بنائے افتخار احمد کی 45 رنز کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگا کر کے پی کو فائنل میں پہنچا دیا۔
انہوں نے 17 گیندوں پر 4 چوکے اور 3 چھکے داغ کر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل





