پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے تمام 132 طلبہ فیل ہو گئے۔


مقامی میڈیا کے مطابق 10اکتوبر کو پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکز میں پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ، تاہم انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹیڈیز پنجاب یونیورسٹی کے تمام طلبہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ، طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس سال داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آؤٹ آف سلیبس سوالات دئیے گئے۔ انٹری ٹیسٹ دینے والے 132امیدواروں میں سے ایک بھی 70 نمبر حاصل نہ کر سکا ۔ ٹیسٹ میں مختلف اداروں کے درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوئے۔
اس حوالے سے طلبہ کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کے نام لیکر خود ڈیپارٹمنٹ نے لے لیا۔ انٹری ٹیسٹ سے تین روز قبل سلیبس تبدیل کر دیا گیا اور یہ پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ بیلنس نہیں تھا۔ ڈین فیکلٹی آف کمیونیکشن سٹیڈیز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سلیبس تبدیل کرتے ہوئے انگریزی کو بعد میں شامل کیا گیا۔ این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلاف پیدا ہو گیا تھا۔ طلبہ کو فیل ہونے کے بعد کیوں یاد آیا ٹیسٹ آؤٹ آف سلیبس ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل



