جی این این سوشل

پاکستان

اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری

وکیل نے جواب دیا کہ آصف زرداری پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے نہ ہی رشوت لینے کا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہے ۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزکشن کے نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیے ۔ 

صحافی نے پوچھا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں ؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل کب تک جاری رہے گا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہیں گرے گی احتساب کا عمل جاری رہے گا، ہمارے نزدیک تو یہ حکومت ہی نااہل ہے ۔

احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری نے فرد جرم کی بجائے بریت کی درخواست دائر کر دی ، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فردجرم عائدنہیں ہوسکتی،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعدکیس نہیں بنتا،مشکوک ٹرانزیکشن کیس نجی ڈیل ہے،اب نیب کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت کیسے ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ آصف زرداری پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے نہ ہی رشوت لینے کا۔

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll