رواں برس 2 ستمبر کو مشہور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔


ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل کا اپنے قریبی دوست انجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد دیاگیا پہلا انٹرویو وائرل ہورہا ہے ۔
شہناز گِل سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد تقریباً ایک سے زائد ماہ تک منظر سے غائب رہنے کے بعد اب میڈیا کے سامنے آئی ہیں اور ان دنوں 15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
فلم کی پروموشن کے دوران شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس کے آج کل سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی جذباتی ہیں اور انہیں جذبات پر قابو نہیں رہتا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ میں بہت اونچا ہنستی ہوں، اور روتی بھی کافی اونچا ہوں۔
شہناز کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے فلم میکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہناز کی حالت دیکھی جاسکتی ہے، انہیں یوں پروموشن کیلئے میڈیا کا سامنا کرنے پر زور نہیں دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو مشہور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 4 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 5 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 hours ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 4 hours ago

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- an hour ago

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 3 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 6 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 6 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 6 hours ago