راولپنڈی : آرمی چیف نے کہاہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مددملے گی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطا بق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےآرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور چینی ساختہ ایچ کیو 9پی کی آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈر ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے کہاہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مددملے گی۔پاک فضائیہ اورآرمی ایئر ڈیفنس کے درمیان بہتر رابطہ ملکی دفاع میں اہم ہے۔ آرمی چیف نےمزید کہا کہ پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون خطے میں استحکام کا ایک عنصر ہے، اس موقع پر چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
جنگی صلاحیت میں اضافہ:
آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نےروایتی جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے،جنرل قمرجاویدباجوہ نےجنگی صلاحیتوں میں اضافےپرخصوصی توجہ دی ہے، پاکستان نےمختصرعرصےمیں اپنی روایتی حربی صلاحیتوں کومزیدمستحکم کیا۔
ایل وائی80ویپن سسٹم ہویافتح ون گائیڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم، وی ٹی4ٹینک ہو یااے100راکٹ پاکستان خودانحصاری کیلئےکوشاں رہا ہے۔روایتی حربی صلاحیت مضبوط دفاع کی ضمانت دشمن کیلئےخطرےکی علامت ہے۔
ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم :
ایچ کیو9پی ویپن سسٹم100کلومیٹرتک اپنےاہداف کونشانہ بناسکتاتھا، ایچ کیو9پی آرمی ائیر ڈیفنس میں شامل کیاگیا ہے، جہاز،کروز میزائل اوربی وی آرہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کوانگیج کرتاہے۔
ایچ کیو9پی 100کلو میٹرسےزائدرینج کوانگیج کرسکتاہے، ایچ کیو9پی سےپاکستان کا فضائی دفاع مزیدناقابل تسخیرہوگیاہے۔
ایل وائی 80:
ایل وائی80 ریڈی ٹوفائرجنگی جہازہے ، ایل وائی 80ویپن سسٹم12مارچ2017کوپاک فوج میں شامل کیاگیا، ایل وائی80کروزمیزائل اوریواے ویزکونشانہ بنانےکی اہلیت رکھتاہے، 40کلومیٹررینج کاویپن سسٹم50ہزارفٹ کی بلندی پرہدف کونشانہ بناتاہے۔ایل وائی بیک وقت6ٹارگٹس کوانگیج کرنےکی صلاحیت رکھتاہے، سسٹم میں کمانڈوہیکل،سرویلنس وہیکل،گائیڈنس وہیکل،فائرنگ وہیکلزشامل ہیں ، رجمنٹ فارمیشنزکی تمام مینورزکومؤثرائیرڈیفنس فراہم کرتاہے۔
اے100 ایم ایل آرایس:
اے100ایم ایل آر ایس4جنوری2019کوپاک فوج کاحصہ بنایاگیا، اے100راکٹ پاکستانی سائنسدانوں نےخودتیارکیا، 100کلومیٹررینج کایہ راکٹ دشمن کی جنگ کیلئےتیاری کوروک سکتاہے۔
فتح1 گائیڈڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم:
فتح1 گائیڈڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ7جنوری2021کوکیاگیا، فتح1روایتی ہتھیاروں کودشمن کےعلاقےکےبہت اندرجاکرڈیلیورکرسکتاہے، فتح1گائیڈڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستان کااپناتیارزبردست اورکاری ہتھیارہے۔
وی ٹی 4 ٹینک:
وی ٹی 4ٹینک12اکتوبر2021کو پاک فوج میں کمیشن کیاگیا، وی ٹی4ٹینک کاشماردورجدیدکےبہترین ٹینکس میں ہوتاہے، وی ٹی4ٹینک اسٹرائیک فارمیشنزکامہلک ترین ہتھیارہے، وی ٹی4اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی اورایکسپشنل فائرپاورسےلیس ہے، وی ٹی4ٹینک ایڈوانس آرمرپروٹیکشن سےلیس ہے ۔ ملی میٹرگن سےلیس آٹوٹرانسمیشن سسٹم،ڈیپ واٹرفورڈنگ آپریشن کاحامل ہے، وی ٹی4ٹینک دشمن کیلئے ہیبت کی علامت اورپاکستان کےمضبوط دفاع کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 20 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 28 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل








