لاہور: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی نے بدھ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن تھے،وہ پاکستان کے ہیرو تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
ایوان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک رول ماڈل تھے، حکومت کو تجویز دیتے ہیں کہ جلد از جلد ان کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
ایوان نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ملک اور اس کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور عمر شریف کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان نے مرحوم کی روح کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 11 گھنٹے قبل

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر
- ایک گھنٹہ قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 31 منٹ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 13 گھنٹے قبل

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط
- 10 منٹ قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 13 گھنٹے قبل