وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے انٹرویو میں اپنے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ پاکستان سے واپس آنے کے بعد ان کا مانناہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔
جمائما خان نے برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔ جمائما خان نے اپنے انٹرویو میں ارینجڈ میرج کے فائدے بتائے کہا کہ جب وہ پاکستان میں تھیں تو ارینجڈ شادیاں کرواتی تھی۔ اور ان کے شوہر کے دوستوں کے بچے کہتے تھے کہ وہ ارینجڈ میرج کرنے کو تیار ہیں لیکن اس میں جمائما کا شامل ہونا ضروری ہے۔ اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ جبری شادی ایک مکمل طور پر مختلف چیز ہے۔ لیکن انہوں نے ‘اسسٹڈ میرج’ کو کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔

جمائما خان کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں، اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں، لیکن 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس لوٹیں تو انہیں اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد نظر آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے انٹرویو میں اپنے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انھیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
جمائما نے کہا کہ ان کی شادی اپنے سے کافی بڑی عمر کے شخص سے ہوئی تھی۔ جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا، اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 گھنٹے قبل







