پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ سے قبل ایک اور دھچکا ، سی ای او وسیم خان کے بعد ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔


پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ ، سابق ٹیسٹ اسپنر گرانٹ بریڈ برنعہدے سے مستعفی ہوگئے ، انہوں نے تین سال تک ذمہ داریاں نبھائیں ، ستمبر 2018 سے جون 2020 تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا۔
اس حوالے سے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر انہیں فخر ہے ، وہ بھرپور تجربے اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں تمام طلبہ فیل
بریڈ برن اس سےقبل 4 سال تک اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں ، وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔1990سے 2001 تک 7 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل نیوز ی لینڈ مینز اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 3 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 31 منٹ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل








