اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 52 ہزار 589 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.69فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 893نئے کیسز سامنے آئے اور 24اموات کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28 ہزار252 ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 63ہزار664 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھرمیں کورونا فعال کیسز کی تعداد26ہزار974ہوگئی۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ37ہزار 572ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 833افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار175ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 525افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار650ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5679افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار114کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 352مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 402جبکہ اموات کی تعداد937تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار366فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار385ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 13848فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک12لاکھ 08ہزار438مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل



