ضمنی الیکشن ن لیگ نے جیتا ہوا ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سوال ری پولنگ کا نہیں الیکشن ن لیگ نے جیتا ہوا ہے، اگر مقابلہ کرنا ہے تو پورے حلقے میں ری پولنگ کروائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ دوبارہ انتخاب بھی کرائیں گے تو مسلم لیگ ن کی ہی جیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کی امانت ہے جس کا تقدس پامال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا کا احتساب کون کرے گا؟انہوں نے کہا کہ انصاف کے نظام پر آج سوالیہ نشان ہے، 20 پولنگ اسٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسر ووٹوں سمیت غائب ہو گئے، الیکشن چوری ہوا، تحقیقات کی ضرورت ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کمیشن اس لیے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے، براڈ شیٹ کیس سے متعلق بھی کمیشن بن گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، الیکشن چوری کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل ریفارم کے بجائے آئین اور قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔ کارروائی ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسی ہمت کوئی نا کرسکے، یہ چھوٹی موٹی بات نہیں آئین کی خلاف ورزی ہے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل