اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی تک لئے جانے والے غیرملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جولائی سے جنوری 6.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے ہیں ، جبکہ صرف ماہ جنوری میں حکومت نے 96 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی ششماہی تک لئے جانے والے غیرملکی قرضے گزشتہ مالی سال سے 6 فیصد زائد ہیں ۔ رواں مالی سال کل 12 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لینا ہے۔ مجموعی قرضوں کا 13 فیصد پروجیکٹ فنانسنگ میں استعمال ہوگا تاہم اب تک لئے گئے غیر ملکی قرضے میں سے 1.6 ارب ڈالر سے زائد بجٹ سپورٹ کیلئے ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جنوری میں 67.5 کروڑ ڈالر کے مہنگے قرضے تجارتی بینکوں سے حاصل کئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1ارب 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا اور عالمی بینک سے 83 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو 7 کروڑ 44 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے جبکہ فرانس نے پاکستان کو 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اور چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر دیئے ہیں ۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل