Advertisement

مظفرگڑھ:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ: ریسکیو کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے نکالی جانے والی لاشوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2021, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مظفرگڑھ:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق   پیرجہانیاں میں ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے،  آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق متاثرہ گھر سے نکالی جانے والی لاشوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں ، جاں بحق ہونے  والوں میں فاروق اور محبوب عرف کالا کی بیوی شامل تھی۔

محبوب عرف کالا کا کہنا ہے کہ  مرنےوالوں میں بھائی فاروق،بھابھی،میری بیوی ،میرا بچہ اور3مزیدبچےشامل ہیں ، فاروق اور کالا کی بیوی آپس میں سگی بہنیں تھیں،  وہ 3 بچے فاروق کے بچے تھے۔

Advertisement