اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کو تباہی کے دھانے پر لاچکی ہے۔


اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوزائیدہ کے منہ سے دودھ بھی چھینا جا چکا ہے، مہنگائی ملک میں فاقہ کشی اور خودکشی کا باعث بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ 2018 میں چینی 98 روپے فی کلو تھی اب وہ 120 روپے فی کلو میں بھی دستیاب نہیں ہے، جو غریب آٹا، ٹماٹر اور پیاز سے گزارا کرتا ہے، موجودہ حکومت نے وہ بھی اس سے چھین لیا۔
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے 15 ہزار ارب روپے کے قرض تو وصول کرلیے لیکن کہیں ایک اینٹ نظر نہیں آتی، اگر یہ پیسہ پاکستان کے عوام کو تقسیم کیا جاتا فی کس ساڑھے تین لاکھ روپے ان کے حصے میں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگی ایل این جی خریدنے سے متعلق کہنا تھا کہ ملک کو مہنگی ایل این جی سے جتنی تباہی کا سامنا ہوا ہے کوئی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔
شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ حکومت نے جدید ترین بجلی کے پلانٹس بند کردیے اور مہنگے ترین فرنس آئل سے بجلی بنائی اور مہنگے داموں یونٹ ہورہے ہیں، مہنگائی توڑ کمر کے خلاف کمر باندھ لی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ فراڈ پر مبنی تھا، حکومت نے بجٹ ٹیکس فری قرار دیا تھا لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ وہ جھوٹ کا پلندہ ہے جس کے باعث عوام کے لیے جینا مشکل ہوگیا ہے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل





