جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے 3 روزہ  دورے پر جائینگے، ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  3روزہ دورے پر 23 اکتوبر کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہونگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے 3 روزہ  دورے پر جائینگے، ذرائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر جائینگے،  وزیراعظم دورے کے دوران گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں 25 اکتوبرکو منعقد کی جائیگی،دورے کے دوران  وزیراعظم عمران خان  سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے دعوت نامہ وزیر اعظم کو پہنچایاتھا۔

پاکستان

مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کا  صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll