جی این این سوشل

دنیا

سابق امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انتقال کر گئے

امریکا کے لیے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے فرائض انجام دینے والے کولن پاول 84 سال کی عمر میں کووڈ۔19 کا شکار ہو کر انتقال کر گئےہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005  تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں  پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔

سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔

 

پاکستان

لاہور کے گردو نواح میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے گردو نواح میں موسم خشک  رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال 23،سیالکوٹ(سٹی 18 ، ایئرپورٹ 07)، جوہر آباد 17، ڈی جی خان 11، بہاولپور (سٹی 09 ، ایئرپورٹ 08)، ملتان (ایئرپورٹ 07 اور سٹی 05)، ٹی ٹی سنگھ 03، لاہور ایئرپورٹ 01،منڈی بہائوالدین 02، کوٹ ادو اور سرگودھا میں 01 ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔

ترجمان کیمطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20اور زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32فی صد رہا۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 59فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز84، سی ای آر پی آفس68، فیز 8 ایوی گر ین 78، سید مراتب علی روڈ 59 ،سید فدا حسین ہائوس70،فیز 8ڈی ایچ اے 76،لاہور امریکن سکول 59 اور شاہراہ قائد اعظم میں 53 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll