جی این این سوشل

پاکستان

عید میلادالنبی:حکومت کا ملکی  جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز  کی سزا معافی کا  اعلان

اسلام آباد: حکومت نے عید میلاد النبی کے حوالہ سے ملکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید میلادالنبی:حکومت کا ملکی  جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز  کی سزا معافی کا  اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم میں ملوث کے علاوہ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی،عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

تجارت

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میں اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف کو سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفاعی چیمپیئن انگلینڈکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت میں ورلڈک اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے اور ول جیکس ٹیم کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کرس جورڈن، لائم لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریسی ٹاپلےا ور مارک ووڈ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll