جی این این سوشل

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب  کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹس اینڈ کلچر آمد

لاہور: وزیراعلیٰ نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ  کی مناسبت سے انسٹی ٹیوٹ میں کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب  کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹس اینڈ کلچر آمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹس اینڈ کلچرآمد، وزیراعلیٰ نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ  کی مناسبت سے انسٹی ٹیوٹ میں کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا۔ پاکستان کے ساتھ ایران کے آرٹسٹوں کے فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے ،  نمائش میں 100سے زائدکیلی گرافی کے فن پارے رکھے گئے ہیں ،   نمائش30 ربیع الاول تک جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیلی گرافی کے خوبصورت فن پارے دیکھے،  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے  خطاطی کے خوبصورت فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایران کے آرٹسٹوں کے فن پاروں کی خصوصی تعریف کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نامور مصوراسلم کمال کے میورل پینٹنگ کا بھی افتتاح کیا۔

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll