Advertisement

شمالی کوریا کا آبدوز سے  لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانک: جنوبی کوریا  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 19 2021، 9:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی کوریا کا آبدوز سے  لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا  ہے، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے اس لانچ کو غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ، لیکن فیصلہ کیا کہ اس سے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کو فوری خطرہ نہیں ہے۔دوسری جانب  جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل سب میرین سے یا سب میرسیبل ٹیسٹ بارج سے فائر کیا گیا تھا جیسا کہ پچھلے ٹیسٹوں میں تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو  ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس نے تقریبا  430 کلومیٹر سے 450 کلومیٹر  اور  60 کلومیٹر کی  بلندی تک پرواز کی۔

واشنگٹن میں قائم نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے کہا ہے کہ ایس ایل بی ایم کی صلاحیت شمالی کوریا کو ایٹمی لانچ کے اضافی اختیارات فراہم کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے ۔

Advertisement