جی این این سوشل

دنیا

یونان، قبرص،ترکی اور مصر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسرائیل ،فلسطین  اورلبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یونان، قبرص،ترکی اور مصر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یونان، قبرص،ترکی اور مصر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 37.8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  زلزلے کے جھٹکے اسرائیل ،فلسطین  اورلبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔  زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔

 اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید کردیے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی۔ 

 یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll