لاہور:ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نون لیگ کا ردعمل سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق ان کو واپس مل گیا۔ان کاکہنا تھا کہ جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری ہوگئی ، بکسہ چوری کی تصدیق۔ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا!۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔
نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔۔۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔ ???
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2021
ترجمان مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، سچ اور جھوٹ سب کے سامنے آ گیا، ہم نے ثبوت پیش کیا اور آج اس کی وجہ سے فیصلہ بھی آگیا، آج ایک باری پھر عمران خان سازش کرتے ہوئے پکڑے گئے، یہ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ایسی دھاندلی کی کہ الیکشن کمیشن بھی حیران رہ گیا، کہہ رہے ہیں کہ حفیظ شیخ کے الیکشن کا انتظار کریں آج عدم اعتماد ہو گیا، دھاندلی کے سازش میں عمران خان خود ملوث تھے،جب تک دھاندلی کرنے والے سامنے نہیں آئیں گے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔آج اللہ نے پوری قوم کو دکھایا کہ 2018 کے الیکشن میں کیا ہوا، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ یہ کس حد تک جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 75 میں ری پولنگ جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتیجہ جاری کرنے کی استدعا کی تھی ۔
واضح رہے کہاین اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردیا ۔ فیصلے کے مطابق این 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن ہو گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 7 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل




