جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل میں صلیبی جنگوں کے دور کی قدیم تلوار دریافت

یہ تلوار جس سمندری علاقے سے ملی ہے، وہ اسرائیل کے شمالی ساحل پر واقع ایک قدیم صلیبی قلعے عتلیت سے زیادہ دور نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فوٹو بشکریہ : عرب نیوز
فوٹو بشکریہ : عرب نیوز

یروشلم : اسرائیل میں ماہرین آثار قدیمہ نے 900 سال پرانی صلیبی جنگوں کے دور کی ایک بڑی تلوار دریافت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آثار قدیمہ محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ کو چند روز قبل ایک شخص کو تیراکی کرتے ہوئے تلوار ملی ہے۔انہوں بتایا کہ ایک شوقیہ غوطہ خور کچھ دن پہلے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کے قریب سمندر میں تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر تیر رہا تھا، اس دوران اس نے سمندر کی تہہ میں ایک تلوار پڑی ہوئی دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تلوار کی حالت کافی خراب تھی اور یہ مٹی اور دیگر چیزوں سے لت پت تھی۔ شاروت نے بتایا کہ غوطہ خور نے سمندر سے تلوار نکالی اور اسے آثار قدیمہ کے ادارے کے پاس لے گیا۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑے سائزکی وزنی تلوار ہے اور یہ لوہے کی بنی ہوئی ہے۔ تلوار کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلوار کی لمبائی تقریباً ایک میٹر ہے۔اس کا دستہ خاصا منفرد ہے اور توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتا ہے۔ تلوار کو ایک نیام میں رکھا گیا تھا، جس پرریت اوردوسری آلائشیں چپکی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تلوار جس سمندری علاقے سے ملی ہے، وہ اسرائیل کے شمالی ساحل پر واقع ایک قدیم صلیبی قلعے عتلیت سے زیادہ دور نہیں ہے، اس لیے یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ اس کا تعلق صلیبی جنگوں سے رہا ہو گا۔

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف11 کارروائیوں کے دوران 90 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 8 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 5.3 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 630 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 32 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دوسری کارروائی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 8 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے 22.8 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد میں 2 کارروائیوں میں 4 ملزمان سے34.8 کلوگرام چرس اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

رنگ رود پشاور میں کوریئر آفس میں لاہور، شکر گڑھ اور پنو عاقل بھیجے جانے والے پارسل سے14.4 کلوگرام چرس، 4.2 کلوگرام افیون اور 800 گرام آئس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

سکھر میں کوریئر آفس میں لکی مروت بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll