لاہور ،پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزیدنئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے باعث اب تک مجموعی طورپر 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اس وقت 2 ہزار 4 سو 29 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں ۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1 ہزار 4 سو 79 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔
راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، مزید89 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈینگی سے بیمار 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1700 سے زائد ہو گئی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں سب سے ذیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوامیں ڈینگی سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ، محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 139 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 سوسے تجاوزکرگئی ۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاورکے اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے207 مریض زیرعلاج ہیں ، پشاورمیں مجموعی طور پرڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1643 ہوگئی ہے ۔
ہری پوراور صوابی میں 23 ، 23 اورمردان میں 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 412 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف لاہور میں 332 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے ہیں ۔ پنجاب میں ڈینگی کا شکار افراد کی تعداد 7ہزار 910 تک پہینچ گئی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
- 19 گھنٹے قبل

’’یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔‘‘باغی اور روایت شکن شاعرجون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ترکیہ ، آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں،معرکہ حق میں دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 2 گھنٹے قبل

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 17 گھنٹے قبل

13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق میں انکشاف
- 19 گھنٹے قبل

تیسر ا ون ڈے: پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام
- 15 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)





